ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایرانی کار ساز اداروں کی رینالٹ سے بڑی ڈیل

ایرانی کار ساز اداروں کی رینالٹ سے بڑی ڈیل

Mon, 07 Aug 2017 17:05:52  SO Admin   S.O. News Service

تہران،7اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا): ایران کی دو کار ساز کمپنیوں نے فرانسیسی کار ساز ادارے رینو((Renaultکے ساتھ ایک بڑی ڈیل کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس شعبے میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑے اس معاہدے کے تحت سن دو ہزار آٹھ کے آغاز سے ڈیڑھ لاکھ کاریں بنائی جائیں گی۔ ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے دن تہران میں اس ڈیل پر دستخط کر دیے گئے۔ عالمی جوہری ڈیل کے نتیجے میں ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم ہونے کے باعث یہ سات سو اٹہتر ملین ڈالر مالیت کی ڈیل ممکن ہوئی ہے۔


Share: